سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں، عمران خان

imran khan
53

اسلام آباد(24گھنٹے)

Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، عمران خان نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کے لیے سسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ایسے حربے کسی بھی جمہوری نظام میں ناقابل قبول ہیں، پی ٹی آئی عدالتوں اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہمارے جلسے کی وجہ بھی یہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر حملہ کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، واقعے کی پیچھے کون عناصر ہیں، عوام کے سامنے لایا جائے، پی ٹی آئی عدلیہ کو بری نظر سے دیکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا تھا، رات کو فائرنگ میں مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صبح فائر کی گئی گولی کچن کی کھڑکی پر لگی تھی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا تھا اور چیف جسٹس ثاقب نثار معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں