عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان بابر اعوان پر غصہ

Imran khan and Babar awan
34

 اسلام آباد(24گھنٹے)

 

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بار بار طلب کرنے پر غصہ ہوگئے اور بابر اعوان کو جھاڑ پلادی۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ حملہ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں پیشی کے بعد باہر آکر عمران خان شدید غصے میں نظر آئے اور اپنے وکیل بابر اعوان کو جھاڑ پلادی۔

چیرمین پی ٹی آئی غصے کی حالت میں کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکے اور ان کی ویڈیو سامنے آگئی۔

عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ ’میں تو سمجھا تھا آج آخری پیشی ہوگی، یہ تو مجھے بلاتے جائیں گے‘۔

اس موقع پر بابر اعوان عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہوں نے غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کیا اور چلے گئے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے عدالتی حکم پر اتوار کے روز اسی کیس کے سلسلے میں تھانہ سیکریٹریٹ میں پیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.