شمالی وزیرستان ۔ باروسی سرنگ دھماکہ ۔ پاک فوج کے 3 افسران سمیت 4 جوان شہید

ISPR
8

مانیٹئرنگ ڈیسک راولپنڈی (24 گھنٹے )

IED Explosion

شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی گاڑی نشانہ بنی جس سے شہادتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید افسران میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصود بیگ، خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف اللہ اور پنجاب کے علاقے چکوال سے تعلق رکھنے والے لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ وہی جگہ ہے جہاں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور چند سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس واقعے کے شہدا سمیت سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار شہید اور35 زخمی ہوگئے ہیں۔

>

جواب چھوڑیں