عالمی عدالت انصاف ۔ جاسوس کلبھوشن یادیو کی ریائی کی بھارتی درخواست مسترد

10

مانیٹئرنگ ڈیسک ہیگ (24 گھنٹے )

ICJ Dismisses

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔

 حاضر سروس بھارتی نیوی کمانڈر دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ کیا جانے والا فیصلہ عالمی عدالت میں آج سنایا جارہا ہے۔ عدالت نے اکیس فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ااس موقع پر پاکستانی وکیل خاورقریشی لیگل ٹیم کےہمراہ عالمی عدالت میں موجود  ہیں۔

آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد فیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں، ججز کا پینل پندرہ افراد پر مشتمل ہے۔ فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق  چھ بجے سنانا شروع کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جان لینے والے کلبھوشن کے کیس کا فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں سماعت کے بعد اکیس فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا، 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، بعد ازاں سزائے موت کے خلاف کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل کی بھی تھی لیکن بھارت معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا تھا۔

پاکستان کی عدالت سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بریت کے لئے عالمی عدالت درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں