سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید ۔ بالی وڈ سٹار سونم کپور کا ٹویٹر کی دنیا کو بائے بائے

Sonam Kapoor
6

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Sonam Kapoor

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث کچھ وقت کے لیے ٹویٹر کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے اس اعلان کے بعد صارفین نے ایک نیا سوال کھڑا کردیا اور وہ یہ ہے کہ کیا سونم کپور میں برداشت کا مادہ کم ہوگیا؟۔

اداکارہ نے ٹویٹر پلیٹ‌ فارم کو منفی کہا تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ کچھ مداح اُن کے اس اعلان پر بہت زیادہ حیران بھی ہوئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کپور خاندان کی دختر رواں سال 8مئی کو معروف کاروباری شخصیت آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے کچھ روز کے لیے شوبز انڈسٹری سے دوری بھی اختیار کی۔

رواں سال جولائی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صارفین کے ساتھ ایک سیشن کے دوران پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا، اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں سمیت تمام عقائد و مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سونم نے اعلان کیا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے ٹویٹر کی دنیا کو خیرباد کہہ رہی ہیں کیونکہ انہیں صارفین کی جانب سے بہت زیادہ منفی تنقید کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں