مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غورکرنے کیلیئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

National Assembly
7

مانیٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Held Kashmir Situation

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کنٹرول لائن کی صورت حال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ خیال رہے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اجلاس میں بھارت کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بات ہوگی جبکہ ممنوع کلسٹر بم کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان تازہ ترین صورت حال سمیت اپنے دورہ امریکا پر اظہار خیال کریں گے، آج ہونے والے اجلاس میں کشمیر سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں

جواب چھوڑیں