حکومت کا بجٹ میں سگریٹ اورکاربونیٹیڈ مشروب پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Health Tax
18

مانیٹئرنگ ڈیسک  اسلام آباد (24 گھنٹے )

Health Tax

 حکومت نے مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس (مشروبات) پر ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق دستاویزات کے مطابق سگریٹ کے فی پیکٹ پر 10 روپے جبکہ کاربونیٹڈ ڈرنکس (مشروبات) کی 250 ملی لیٹر کی بوتل پر ایک روپے ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صحت کے شعبے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی جبکہ بجٹ میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف اقدامات کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

جواب چھوڑیں