پشاور۔ دہشت گردوں کیخلاف آپرشن 13 گھنٹوں سے جاری ۔ایک اہلکارشہید

Operation
3

مانیئٹرنگ ڈیسک پشاور (24 گھنٹے )

Peshawar Operation

پشاور میں حیات آباد فیز7 میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ 13 گھنٹوں سے جاری ہے، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع تھی کہ حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے 6 کے قریب دہشت گرد مکان میں موجود ہیں

شوکت یوسف زئی کے مطابق مقابلے میں دہشت گردوں کا ایک ساتھی مارا گیا جبکہ آپریشن میں مکان کا گراؤنڈ فلور کلیئر کر دیا گیا ہے تاہم تہہ خانے میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

انہوں نے مزیدنے مزید کہا سیکورٹی فورسز اور پولیس حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

شوکت یوسف زئی  نے کہا کہ پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، گھر میں 6 سے 7 دہشت گرد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اے ٹی ایس کا ایک اہل کار شہید ہوا ہے، جس کا تعلق بڈھ بیر ماشو خیل سے ہے، اس کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں