نیوزی لینڈ میں سال نو کا جشن شروع ہوگیا

New Year
5

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

New Year

نیوزی لینڈ میں سال نو کا جشن شروع ہوگیا ہے ۔ سال نو کے جشن کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے معروف سٹی ٹاور کے مقام پر جشن سے ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

گھڑی پر 12 بجتے ہی سٹی ٹاور پر آتشبازی ہوئی اور پورا علاقے رنگ و نور میں نہا گیا۔

نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج، آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔

جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔

کراچی میں سال نو کے جشن کے لیے سی ویو پر جانے اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور منچلوں کو سی ویو کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں