حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی

Hamza Shahbaz
15

مانیئٹرنگ ڈیسک لاہور:(24 گھنٹے )

High Court

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔

کیس کی سماعت کے پیش نظر نیب نے بھی حکمت عملی تیار کرلی، 2 رکنی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، ضمانت منسوخ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تین روز قبل احتساب عدالت کے حکم پر ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دو روز قبل بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلیئے نیب نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کل ہوگی۔

جواب چھوڑیں