مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ۔ اج سے مناسک حج کا اغاز

Maca Mukarma
35

مانیٹرنگ ڈیسک مکہ مکرمہ:  (24 گھنٹے )

Hajj 2019

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔غلاف کعبہ ہرسال 9 ذی الحج کوتبدیل کیا جاتا ہے جو کہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں آج 9 ذی الحج سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج منیٰ پہنچ گئے جہاں خیموں کا شہر آباد کر دیا گیا۔ اس  سال دنیا بھر سے لگ بھگ 25 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ رواں برس سب سے زیادہ ا ڑھائی لاکھ عازمین حج انڈونیشیا سے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 2 لاکھ پاکستانی عازمین ہیں۔ عازمین آج میدان عرفات روانہ ہوں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔

Hajj Waqoof-e-Arafat
Hajj Waqoof-e-Arafat

عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔ یہ قبولیت کی وہ ساعتیں ہیں جن میں کی گئی کوئی دعا اللہ رب العزت رد نہیں کرتے، اس لئے عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔ سورج غروب ہوتے ہی میدان عرفات کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم ہے اس لئے حجاج کرام میدان عرفات کی حدود سے فوری طور پر مزدلفہ کا رخ کرینگے۔ مزدلفہ میں شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں چننے کے ساتھ ساتھ رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور مزدلفہ میں ہی نماز مغرب اور نماز عشا ایک ساتھ ادا کریں گے۔

رات کھلے آسمان تلے قیام کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ اسی طرح 11 ذوالحج کو بھی تینوں شیطانوں کو بھی کنکریاں مارنے کا حکم ہے۔ 12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مکہ المکرمہ واپس جا سکتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

جواب چھوڑیں