گوجرانوالہ میں 5 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

School Wall Collapse
6

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Kids, Teacher

گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

نجی نیوز چینل  ککے مطابق کشمیر روڈ پر واقع ماڈل اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اچانک اسکول کی دیوار گر گئی۔

اسکول کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 بچے شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور دیوار تلے دبے بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزاد نے گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوارگرنے پرنوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جواب چھوڑیں