یہ لوگ چندہ لے سکتے ہیں لیکن حکومت نہیں چلا سکتے ۔ آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari
20

مانیئٹرنگ ڈیسک نواب شاہ(24 گھنٹے )

Asif Zardari

پاکستان پیپلزپارٹی  کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا ہے کہ اگر مجھے نااہل کیا گیا تو آپ کے پاس آصفہ بھٹو زرداری موجود ہوں گی۔

یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘عدالتوں پر بھروسہ نہیں ہے، پہلے بھٹو صاحب کو سزا دی، مجھے اور بے نظیر صاحبہ کو سزا دی جس کو بعد میں سپریم کورٹ نے ختم کردیا’۔

آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘خدا نخواستہ انہوں نے مجھے نااہل کیا تو آپ کے پاس آصفہ بھٹو زرداری ہوں گی’ کارکنان بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں ہوں، میرے ساتھ تمام جماعتیں ہیں، حمزہ شہباز کے ساتھ کیا ڈرامہ کیا گیا ہے، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا لیکن وہ تنہا نہیں تمام جماعتیں ان کے ساتھ ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں قانون کے ذریعے پھنسایا جارہا ہے، ہم قانون کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چندہ لے سکتے ہیں لیکن حکومت نہیں چلا سکتے اورچندے کے پیسوں میں بھی چوری کی گئی ہے اللہ انہیں معاف نہیں کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو خیال نہیں، ڈالر155 روپے پر پہنچ چکاہے، بینکوں میں پیسہ نہیں اور معیشت مسلسل گرتی جارہی ہے

جواب چھوڑیں