وزیراعظم کا گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کاحکم
مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)
Governor House
وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر اگلے 48 سے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تبادلے اور تقرری کے عمل میں کسی منسٹر کا نام نہ آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ کا خرچہ پہلے 55 لاکھ روپے ماہانہ تھا جو اب کم ہو کر 8 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔