کراچی ۔ 19ماہ کے بچے کا قتل ۔پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

Ahasan
8

مانیئٹرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Toddler Killed

کراچی میں صفورا چورنگی پر فائرنگ کرکے رکشہ میں سوار 19 ماہ کے شیرخوار احسن کو قتل کرنے کے مقدمہ میں سچل تھانے کے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے جنگ کو بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مقدمہ والدین کی مرضی کے بغیر اور نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے جن کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق سچل تھانے میں ایف آئی آر نمبر 2019/211 دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کو اس مقدمہ کے تحت عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائےگا۔

گذشتہ رات گلستان جوہر میں صفورا چورنگی کے قریب  19 ماہ کے شیرخوار احسن کو رکشہ میں گولی لگی تھی جو اسپتال لائے جانے کے دوران جاں بحق ہوگیا

جواب چھوڑیں