پاکستان تحریک انصاف انتقام کا راستہ ترک کرے ۔ یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani
11

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Yousaf Raza Gillani

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انتقام کا راستہ ترک کرے، یہ خود عمران خان کے لیے اچھا نہیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر جنوبی کوریا کے شہر سیول جانے سے روکے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میں ایشیاء پیسفک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال گیا تھا،مجھے اب سیؤل جانے سے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، سیؤل میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہے ہیں، جبکہ میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہاہوں۔سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے، پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا؟ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔

جواب چھوڑیں