سپریم کورٹ . سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

Nawaz Sharif
10

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Nawaz Sharief

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کردیں۔سابق وزیراعظم نے ضمانت میں توسیع اور عبوری ضمانت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا۔

نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہو جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا

نوازشریف نے طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالتِ عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں