سپریم کورٹ . نوازشریف کی ضمانت میں مزید توسیع کیئلیے درخواست پرسماعت آج ہوگی

7

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Nawaz Sharief

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک علاج سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

نوازشریف نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی

جواب چھوڑیں