کراچی ۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق

ali raza abidi
11

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Gun Attack

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی  اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی ڈیفنس میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں پیش آیا۔

ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق علی رضا عابدی جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی یا پھر ملزمان گاڑی میں تھے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر علی رضا عابدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں