سب کی پسند ۔ آج مذیدار چکن قورمہ بنائیے

Chicken-Achari
12

فوڈ ڈیسک ( 24 گھنٹے)

Chicken Qurma

مزیدار چکن قورمہ بنائیے

چکن ایک کلو، دہی آدھا پائو، پیاز دو عدد، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، ہری مرچیں دو عدد،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، خشخاش کا پیسٹ ایک چمچ، چھوٹی الائچی، دارچینی اور لونگ ہم وزن(اچھی طرح پیس لیں)، لیموں ایک عدد(رَس نکال لیں)، نمک حسبِ ضرورت، لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ، دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک گڈی اور تیل ایک کپ۔

پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں اور ٹشو پیپر پر پھیلا دیں۔ اب تمام مسالاجات اور آدھی فرائی پیاز پیس کر دہی میں شامل کرلیں۔پتیلی کے تیل میںباقی پیاز ڈال کرسُنہری کریں اور اس میں چکن ڈال کر بھون لیں۔جب چکن اچھی طرح بُھن جائے، تو دہی والا آمیزہ شامل کرکےہری مرچیں بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب تیل نظر آنے لگے، تو لیموں اور ہرا دھنیا چھڑک کر چولھے سے اُتار لیں۔مزے دار چکن قورما تیار ہے، نان کے ساتھ پیش کریں۔

جواب چھوڑیں