قربانی کے گوشت کو کس طرح محفوظ کیا جاسکتا ہے؟

Food Street
12

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Eid Tips

عید الاضحیٰ پر لوگوں کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ قربانی کے گوشت کو کس طرح رکھا جائے کہ وہ کئی ہفتوں یا مہینوں کے لیے فریش رہے۔

اور یہ ایسا مشکل کام بھی نہیں اگر گوشت کو درست طریقے سے اسٹور کیا جائے۔

درحقیقت گوشت کو ہفتوں، مہینوں بلکہ ایک سال تک محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے فریزر ہی سب سے واضح طریقہ کار ہے۔

مگر گوشت محفوظ کرنے چند طریقے اور بھی ہیں۔

فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کے پیکٹ بنانے ضروری ہے یعنی سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ گوشت ہوا سے بچ سکے یعنی پلاسٹک بیگ اور المونیم فوائل (جو فریزر کے لیے ڈیزائن ہو) کا استعمال کریں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ائیر ٹائٹ برتنوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی پلاسٹک یا فریزر کے لیے محفوظ جار یا کین وغیرہ

جتنا ہوسکے ہڈیوں کو نکال دیں کیونکہ فریزر میں ہڈیاں زیادہ جگہ گھیرتی ہیں جس سے فریزر کو کام بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے۔گوشت کے سلائیس کے درمیان فریزر پیپر یا ریپ کو رکھیں تاکہ وہ علیحدہ رہیں، جس سے انہیں پکانے کے لیے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

اس مقصد کے لیے فریج میں موجود فریزر کمپارٹمنٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسٹینڈ آلون فریزر بجلی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے۔

فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کے پیکج بنانے ضروری ہے یعنی سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ گوشت ہوا سے بچے۔ یعنی پلاسٹک بیگ اور المونیم فوائل (جو فریزر کے لیے ڈیزائن ہو) کا استعمال کریں۔

اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ائیر ٹائٹ برتنوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی پلاسٹک یا فریزر کے لیے محفوظ جار یا کین وغیرہ۔ جتنا ہوسکے ہڈیوں کو نکال دیں کیونکہ فریزر میں ہڈیاں زیادہ جگہ گھیرتی ہیں جس سے فریزر کو کام بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے۔

گوشت کے سلائیس کے درمیان فریزر پیپر یا ریپ کو رکھیں تاکہ وہ علیحدہ رہیں، جس سے انہیں پکانے کے لیے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔اس مقصد کے لیے فریج میں موجود فریزر کمپارٹمنٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسٹینڈ آلون فریزر بجلی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے۔

کچے گوشت کو 4 سے 12 ماہ تک منجمند کرکے رکھا جاسکتا ہے۔کچا قیمہ تین ماہ تک ہی فریزر میں ٹھیک رہ سکتا ہے۔پکے ہوئے گوشت کو 2 سے 3 ماہ کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اور ہاں گوشت محفوظ رکھنے کے لیے فریزر کا درجہ حرارت 0 °F یا اس سے کم ہونا چاہئے۔اگر تو آپ نے ائیر ٹائٹ پیکج میں گوشت محفوظ کیا ہے تو اسے ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں اور ہر آدھے گھنٹے بعد اس وقت تک پانی بدلتے رہیں جب تک برف پگھل نہ جائے۔

پکانے سے پہلے دیکھیں کہ گوشت فریز کرنے سے اس کی رنگت ختم تو نہیں ہوگئی، اگر ایسا ہو تو اوپری حصے کو کھانے سے پہلے کاٹ لیں، اور ہاں اگر اس میں بو ہو تو اسے کھانے سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں