جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کا پولیس اسٹیشن پر حملہ ۔ فوجی سمیت 5 افسر ہلاک

56

جنوبی افریقہ(24 گھنٹے)

مشرقی صوبے کیپ میں مسلح افراد نےپولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 5 افسران اور ایک فوجی ہلاک کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اوٹاما کے نزدیک پولیس اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افسران موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروروں نے فرار ہوتے ہوئے آف ڈیوٹی فوجی کو بھی ہلاک کیا اور دو پولیس افسران کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے جن کی لاشیں کچھ دور سے ملیں۔

پولیس کو حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم اس بات کا شبہ ہے کہ حملہ آوروں کر نے والوں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے پہلے ایک اے ٹی ایم چرائی تھی۔

حملہ آور افراد پولیس اسٹیشن سے 10 بندوقیں اور پولیس وین بھی ساتھ لے گئے۔

جنوبی افریقن پولیس سروس کے نیشنل کمشنر نے حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے  قاتلوں کو گرفتار کرنے کے عزم کیا۔

جواب چھوڑیں