سندھ ۔ کندھ کوٹ میں ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Van Catches Fire
4

مانیئٹرنگ ڈیسک کندھ کوٹ:(24 گھنٹے )

Van Catches Fire

 کندھ کوٹ میں ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں