فش قابصہ کھانا پسند کریں گے؟

fish kabsa recipe
30

لاہور (24 گھنٹے)

Fish

ذائقہ دار کھانوں کے حوالے سے ایشیائی ممالک کا کوئی ثانی نہیں، تاہم مشرق وسطیٰ کے کھانے عرب تہذیب و ثقافت کا نمونہ ہوتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے کھانوں کو گھروں میں تیار کرنا آسان نہیں ہوتا، تاہم کچھ کھانے ایسے بھی ہیں، جو اتنے مشکل نہیں، ایسے ہی کھانوں میں فش قابصہ بھی شامل ہے۔

فش قابصہ دراصل مچھلی اور چاول پر مشتمل ڈش ہی ہوتی ہے، مگر اس کھانے میں استعمال ہونے والے اجزاء اسے عام مچھلی چاول سے منفرد بناتے ہیں۔

اجزاء

مچھلی ایک کلو درمیانے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی (صاف کردیں)

پانی 3 کپ

ٹماٹو کیچپ 2 کھانے کے چمچ

لہسن 6 جوے

سفید پیاز ایک عدد باریک کٹا ہوا

چاول 2 کپ (باسمتی یا اعلیٰ کوالٹی کے دوسرے چاول)

سبزی کیوب ایک عدد ( اگر گھر کا تیار شدہ ہو تو بہتر، ورنہ بازار سے خریدیں)

مشرق وسطیٰ کا پسا ہوا مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (صوابدیدی)

مکھن 4 کھانے کے چمچ

کاجو 1/4 کپ (بھنے ہوئے)

تازہ دھنیا ایک گٹھی (بارک کٹی ہوئی)

نمک اور کالی پسی ہوئی مرچ حسب ذائقہ

ترکیب

ایک برتن میں درمیانی آنچ پر مکھن ڈال کر پگھلا لیں اور پھر اس میں پیاز اور لہسن شامل کرکے ہلکا سا سوتے کرلیں، پھر اس میں مشرق وسطیٰ کا خصوصی مصالحہ ڈالیں (اگر ہے تو)

مشرق وسطیٰ کے مصالحہ جات کی جگہ پسا ہوا گرم مصالحہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کچھ دیر بعد اس میں مچھلی شامل کریں اور اُس وقت تک پکائیں جب تک اس کا رنگ ہلکا گلابی نہیں ہوجاتا۔

پھر اس میں ٹماٹو کیچپ، سبزی کیوب اور پانی ڈال کر چاول شامل کردیں۔

اب آنچ تیز کردیں اور انہیں مکمل طور پر پکنے دیں۔

جب پانی خشک ہوجائے اور چاول اور مچھلی مکس ہوکر نرم ہوجائیں تو چولہا بند کریں۔

کچھ دیر بعد پلیٹ میں نکال کر اس کے اوپر دھنیا اور بھنے ہوئے کاجو سجادیں۔

مزیدار فش قابصہ کو سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

جواب چھوڑیں