لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں عمرے سے واپس آنیوالے 2 افراد جاں بحق

2 international passengers deported from lahore airport
14

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Firing at Airport

لاہور کے علام اقبال ایئر پورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایئر پورٹ کے لاؤنج میں پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور گردو نواح کے علاقے کو بند کردیا جس سے ایئر پورٹ جانے اور آنے والے مسافر پھنس کر رہ گئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ایئرپورٹ میں داخل ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور دونوں مقتول افراد عمرہ کر کے وطن واپس آئے تھے۔

زرائع کے مطابق ایک مقتول پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا

جواب چھوڑیں