کراچی ۔ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن ۔ 68 کروڑ مالیت کے پرائزبانڈز اور رقم برآمد

Pakistan Forex
7

مانیئٹرنگ ڈیسک کراچی:  (24 گھنٹے )

FIA Crackdown

ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 68 کروڑ مالیت کے پرائزبانڈز اور رقم برآمد کرلی۔

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر دکان پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے 68 کروڑ مالیت کے پرائزبانڈز اور رقم برآمد کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کاروائی ملزمان محمد کامران اورمحمد رضوان کی نشاندہی پرکی گئی۔ ملزمان کی نشاندہی پر پہلے ایک کارروائی میں 41 کروڑسے زائد کی کرنسی، بانڈز ملے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ مزید رقم ایک لاکرمیں چھپا کررکھی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتارملزمان کی نشاندہی پر کھارادر کے علاقے میں دکان پر چھاپہ مارا گیا، 27 کروڑمالیت کے پرائزبانڈ، کرنسی انڈرگراؤنڈ لاکرزمیں چھپائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں