مٹیاری ۔ دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ۔ جاں  بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

River Indus
4

مانیئٹرنگ ڈیسک مٹیاری(24 گھنٹے )

Search under way

 دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے بعد امدای کارروائیاں جاری ہیں۔غوطہ خوروں نے دریا سے ایک اور لاش نکال لی،جاں  بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی۔

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے بعد غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، حکام کے مطابق دریا سے بچے کی لاش نکال لی گئی۔

ڈی سی جامشورو کے مطابق ریسکیو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر موجود ہے، لاپتہ دو بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، کشتی الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے تھے۔

جواب چھوڑیں