جوڑ توڑ کے ماحول میں بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ سعد رفیق

Saad Rafiq
59

لاہور(24 گھنٹے)

Pakistan News

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک کو شفاف اور بروقت انتخابات کی طرف لے جانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے، جوڑ توڑ کے ماحول میں بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو میاں نواز شریف کو نکالنے کا نقصان ہوگیا، ہم جھگڑنا نہيں چاہتے نہ اس کا کسی کو فائدہ ہوگا بلکہ جھگڑے بغیر اپنی بات کرنی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی ہے اور دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائے ہیں، ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئيں اگر کام کرنے دیا جاتا تو سو فیصد بجلی پوری ہوتی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں 73 ہزار ملازم ہیں اور کچھ شعبوں میں تین تین سو اضافی ملازم ہیں لیکن ہم نے کسی کو نہیں نکالا، اگر نکال دیتے تو وہ کیا کرتے

جواب چھوڑیں