وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

PM Imran Khan
10

مانیئٹرنگ ڈیسک  اسلام آباد : (24 گھنٹے )

Federal Cabinet

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا ۔

وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور ملکی موجودہ نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی۔

کابینہ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارنے میں لانے پر اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں قومی ائیر لائین کے چارٹر اور ایریئل ورک لائسنس کی تجدید پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی ، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں چین کی جانب سے انسدادمنشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

جواب چھوڑیں