قومی اسمبلی . مالی سال 20-2019 کا بجٹ منظور ۔ کٹوتی کی تحاریک مسترد

National Assembly
11

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Federal Budget

قومی اسمبلی نے چند تکنیکی ترامیم کے ساتھ آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایوان میں گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی بجٹ میں کٹوتی کی تمام تحاریک مستردہونے کے بعد آج ایوان میں فنانس بل 2019 کی حکومتی اراکین کی جانب سے تجویز کردہ چند ترامیم کے ساتھ منظوری دی گئی۔

بجٹ کی منظوری کے لیے ایوان میں شق وار ووٹنگ ہوئی، بل پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد یہ باضابطہ طور پر قانون بن جائے گا۔

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اس سے قبل اپوزیشن اراکین نے اپنا ایک مرتبہ پھر احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‘ہم اس بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔’

جواب چھوڑیں