ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان‘ پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور

Fayaz Chohan
10

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Derogatory Remarks

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے تصدیق کی کہ پارٹی قیادت نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا سخت نوٹس لیا اور عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے سابق وزیرکے بیان پر ہندوبرادری سے معذرت خواہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے 

ان کے بیان کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔بعدازاں قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن ڈاکٹر درشن اور کھئیل داس کوہستانی نے فیاض الحسن چوہان کے خلاف قرارداد میں وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا

جواب چھوڑیں