قصور: 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار

girl rape
56

قصور(24گھنٹے)

Rape Case

صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اس کے سگے باپ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 14 سالہ لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے۔

ایس پی قصور کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں قصور کی 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

جواب چھوڑیں