فیصل آباد جھنگ روڈ پر حادثہ ۔ موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

Turk Bike Accident
15

مانیئٹرنگ ڈیسک فیصل آباد (24 گھنٹے )

Road Accident

فیصل آباد میں ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل پر 4 نوجوان گزر رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرک آگیا، جس کے باعث موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آگئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں