رحیم یار خان کے قریب تیزگام کی بوگیوں میں آگ لگ گئی ۔65 مسفر جاں بحق

Burning Train
8

مانیٹئرنگ ڈیسک رحیم یار خان/ لیاقت پور (24 گھنٹے )

Burning Train

 لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر  پھٹنے سے  تیز  گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس نے تیزی سے دوسری بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے قریبی شیخ زید ہسپتال اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور ملتان کے اٹالین برن یونٹ منتقل کیا گیا جبکہ ضلع بھر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3 میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ بوگیوں میں سوار مسافر رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والی تینوں بوگیاں خصوصی طور پر بک کروائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں