ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارپرواز کے دوران گر کر تباہ ۔157 مسافر ہلاک

Ethiopian Airlines
14

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Flight Crashes

ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ادیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعہ پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’۔

ایئرلائنز کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

جواب چھوڑیں