ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Ruet-e-Hilal Committee
11

مانیٹرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Eid UL Azha Moon

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عید الضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8 بجکر 12 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 7 بجکر 17 منٹ پر سورج طلوع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا، چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

جواب چھوڑیں