معروف ادیب اور اداکار ڈ اکٹر انور سجاد انتقال کرگئے

Dr Anwer Sajjad
21

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

No More

معروف ناول نگار، ڈرامہ نگار، مصنف ، افسانہ اور اداکار ڈ اکٹر انور سجاد انتقال کرگئے ۔ انکی عمر 84 برس تھی۔ انکے سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

ڈاکٹر انور سجاد کو ادب میں انکی خدمات پر 1979 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا تھا

ڈاکٹر انور سجاد رائے ونڈ روڈ پرواقع اپنی رہاش گاہ پر مقیم تھے ۔اور کچھہ ہفتوں سے علیل تھے ۔انکی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ مرحوم نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا

 ڈاکٹر انور سجاد کا پورا نام محمد انورسجاد علی بخاری تھا، وہ 1935 میں پیدا ہوئے ۔ وہ پیشے کے لحاظ سے مؐیڈیکل ڈاکٹر تھے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ

میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔

لیکن انکی وجہ شہرت انکے ناول ۔ افسانے اور ڈراموں میں انکی جاندار اداکاری بنی ۔ انکا پہلا ناول “رگ سنگ” تھا ۔

انکی دیگر تصانیف میں جنم روپ،نیلی نوٹ بُک،رسی کی زنجیر،مجموعہ زردکونپل،نگارخانہ صبااورسمندر بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں