روپے کی قدر میں کمی ۔ ڈالر 153 روپے کا ہوگیا

dollar
17

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی  (24 گھنٹے )

Dollar Rate

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے اور ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 152 روپے 95 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ مالی سال کے اختتام کو قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق مالی سال کے اختتام کی تاریخ 30 جون قریب پہنچ رہی اور ساتھ ہی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا تمام منافع ملک سے باہر بھیج رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.