ڈالر کی اونچی اڑان جاری ۔164 روپے کا ہوگیا

Pakistan Forex
11

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Dollar Hits

 گورنر سٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کو آزادانہ طور پر نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کے باوجود  روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح 164 روپے کو چھو گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

ایک سینئر بینکر کا کہنا تھا کہ ’یہاں کوئی اسٹیٹ بینک نہیں اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے عدم استحکام کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی مداخلت نہیں‘۔

اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر مارکیٹ میں عدم استحکام ہوا تو اسٹیٹ بینک ایسکچینج ریٹ میں مداخلت کرے گا، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کی بنیادوں پر ہوں گے۔

ایکسچینج ریٹ میں بدستور تبدیلی نہیں تھی کیونکہ ایک ہفتے سے زائد سے ڈالر 157 روپے پر موجود تھا جبکہ مارکیٹ کا خیال تھا کہ قریب مستقبل میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کم ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں