ڈالرکی قیمت میں اضافہ ۔حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ۔ مریم اورنگزیب

maryam aurangzeb
6

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Dollar Hike

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی ڈالرکی قیمت میں اضافے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں 10 روپےاضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیااورعوام سے جھوٹ بولا. عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں گذشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، فریبی اور جعلی حکومت کا راتوں رات ایک اور بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ ہے،ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی۔

انہوں نے قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی،ثابت ہوگیا،حکومت چلانااورقوم کےمسائل کاحل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، کٹے، مرغیوں اور انڈوں سےمعیشت ٹھیک کرنےکافارمولا دینےوالےسےیہی توقع کی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں