دیپکا پڈوکون کے رنویر سے متعلق نئے انکشافات

Deepika
4

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Deepika ، Ranveer Singh

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گزشتہ ماہ اٹلی میں شادی کی   ان کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں

شادی کرنے اور دعوتوں سے فارغ ہونے کے بعد اب رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنے یومیہ معمول کی جانب لوٹنے لگےہیں اور رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا’ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کے بعد پہلا انٹرویو اور فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ با اعتماد اور پرکشش دکھائی دیں۔

شوبز میگزین ’جی کیو انڈیا‘ کو شادی کے بعد دیے گئے پہلے میں دپیکا پڈوکون نے   حیران کن انکشافات کرنے سمیت اپنے شوہر رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

دپیکا پڈوکون نے نہ صرف میگزین کو انٹرویو دیا، بلکہ انہوں نے میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے درمیان 6 سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور وہ ان سالوں میں مختلف مقامات پر ملتے اور محبت کرتے رہے۔

شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر سے گھر چلاتی آ رہی ہیں اور انہیں گھر چلانے اور زندگی گزارنے کا طریقہ معلوم ہے، تاہم اب کچھ تبدیلیاں ضرور آئیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بات کچھ اور تھی اور اب ان کی زندگی اکیلی نہیں بلکہ 2 افراد کی مشترکہ زندگی ہے، اس لیے اب وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں زندگی کو ایک بہتر طریقے سے مل کر گزاریں گے۔

نو بیاہتا دلہن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ہدایت کار میگھنا گلزار کی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی آنے والی ایکشن ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہوں گی۔

انہوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی رومانوی، شرارتی، حساس دل اور ہر معاملے اور احساس کو سمجھنے والے شخص ہیں، ان سے مل کر انہیں سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

View this post on Instagram

We saved the best for last! For the final cover of our 10th Anniversary Year, presenting the Fearless, Fabulous Deepika Padukone! The #December2018 issue is out Thursday, December 6. Mark your calendars. #GQ10 _______________________________________________ Editor-in-Chief: Che Kurrien (@chekurriengq) @deepikapadukone Photographed by Tibi Clenci (@tibiclenci) / Anima Creative Management (@animacreatives) Fashion Directed by Vijendra Bhardwaj (@vijendra.bhardwaj) Interviewed by Shikha Sethi (@pinkmelon12) Fashion Editor: Tanya Vohra (@tanster24) Fashion Co-ordinator: Ravneet Channa (@ravneetchanna) Hair: Gabriel Georgiou (@georgiougabriel) / Anima Creative Management Make-Up: Sandhya Shekhar (@sandhyashekar) Production: Megha Mehta (@magzmehta) Location: Bab Al Shams Desert Resort & Spa, Dubai (@babalshamshotel) _______________________________________________ Bodysuit by I.D. Sarrieri (@idsarrieri) Pants by Chalayan (@chalayanstudio) Headband by Tom Ford (@tomford) Bracelet by Cartier (@cartier) _______________________________________________ #DeepikaPadukone #FearlessAndFabulous #DP #CoverStar #Cover #December #2018 #WomenWeLove #GQWoman #GQExclusive #Launch #ComingSoon #NewIssue #Luxury #TheGoodLife #DeepVeer #BestForLast

A post shared by GQ India (@gqindia) on

جواب چھوڑیں