راجن پور میں ٹرین پر بم حملہ ناکام ۔ 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

CTD
10

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

CTD Action

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راجن پور میں ٹرین پر بم حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے راجن پور کے نواحی علاقے عمرکوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم بر آمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔

بی ڈی ایس افسر غلام عباس کے مطابق ’بم 5 کلو وزنی تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ ریلوے ٹریک پر نصب کیاگیا تھا‘۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف ہشاور سے کراچی کے لیے چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس تھی جس نے یہاں سے چند گھنٹوں بعد گزرنا تھا۔

پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جس کی وجہ سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈی جی خان اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

بعد ازاں سی ٹی ڈی نے بتایا کہ راجن پور کے علاقے گیامل سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں