ورلڈ کپ 2019 ۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

New Zealand
18

مانیٹئرنگ ڈیسک برمنگھم (24 گھنٹے )

World Cup 2019

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے تقریباً باہر کردیا۔

برمنگھم میں کھیلا گیا میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا اور اننگز کو 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اختتامی اوورز میں وین ڈر دوسن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

نیوزی لینڈ کے ولیمسن نے تین گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ ولیمسن نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ میں سفر تقریبا۟ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور وہ بقیہ تینوں میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کے لیے شاید ہی کوالیفائی کر سکے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں