کرکٹ موجودہ نسل کے لئےصرف ایک کھیل نہیں بلکہ تفریح بھی ہے ۔ سنیل گواسکر

Sunil Gahvasikir
6

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Sunil Gavaskar

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ کرکٹ موجودہ نسل کے لئےصرف ایک کھیل نہیں بلکہ تفریح بھی ہے ۔

بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی موجودہ کھیپ ٹیلی ویژن کی آمد کے ساتھ پروان چڑھی اس لئے وہ کرکٹ کو صرف گیم نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ بھی سمجھتی ہے اور تفریح ​​ صرف بیٹنگ اور بولنگ کے لحاظ سے نہیں بلکہ اپنے’ ایکشن ‘ کے لحاظ سے بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ایک آسان کیچ بھی ہو گا تو کھلاڑی بلاو جہ ایکشن مارتا ہوا اس کو پکڑنے کی کوشش کرے گا۔اسی طرح اگر رنز آؤٹ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی تو بلاوجہ گیند ایک دوسرے کی طرف پھینکی جائے گی جس سے صرف توانائی ضائع ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کبھی کبھی ایکشنز کا یہ دکھاوا میچ میں ہارنے کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ انہیں کسی چیز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، موجودہ نسل کی فٹنس حیرت انگیز ہے،میچ دیکھ کر ہم کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، کرکٹ کے نئے کھلاڑی ہمیں گیم کے ساتھ تفریح اور اس سے ہونے والی خوشی کا سامان مہیا کرتی ہے۔

واضح رہے گواسکر بھارت کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ، سنیل گواسکر نے 1971ءسے 1987ءکے دوران اپنے 125ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 10122 رنز بنا رکھے ہیں۔

جواب چھوڑیں