کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد ۔ وفاقی حکومت نے حکم جاری کردیا

Foreign Ministry
5

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Banned Outfits

وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی کے شکار افراد اور تنظیموں کو کنٹرول میں لے کر ان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این سیکیورٹی کونسل ایکٹ 1948کی روشنی میں سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کر دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘آرڈر جاری کرنے کا مقصد افراد اور اداروں پر سلامتی کونسل کی عائد پابندیوں پرعمل درآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے’۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا ہے اور ہر ان تنظیموں کے ہر قسم کے اثاثہ جات اور پراپرٹیز حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اب کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے اور ایمبولینسز بھی حکومتی تحویل میں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں