‘شکوہ جواب شکوہ’ سے کوک اسٹوڈیو 11 کا شاندارآغاز

coke studio
21

ویب ڈیسک(24گھنٹے)

Coke Studio

کوک اسٹوڈیو کے 11 ویں سیزن کا پہلا گانا ‘ہم دیکھیں گے’ تو گزشتہ ماہ 24 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔

تاہم اب کوک اسٹوڈیو کے 11 ویں سیزن کی پہلی قسط کا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا گیا۔

پہلی قسط کے پہلے گانے کے طور پر علامہ اقبال کی شاعری کا انتخاب کیا گیا اور نتاشا بیگ، فرید ایاز اور ابو محمد قاسم قوال ساتھیوں سمیت ’شکوہ جواب شکوہ’ پر پرفارمنس کرتے نظر آئے۔

13 منٹ دورانیے کے اس گانے میں جہاں قوالی کا انداز شامل کیا گیا ہے، وہیں اس میں جدید موسیقی سے اسے خوبصورت بنایا گیا ہے۔

گانے میں گلوکارہ نتاشا بیگ اپنے ساتھیوں سمیت ’شکوہ’ پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں، جب کہ فرید ایاز اور ابو محمد قاسم ساتھیوں سمیت ’جواب شکوہ’ پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ کو 10 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریلیز ہوتے ہی ملک بھر میں دھوم مچادی اور اسے اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ جاری ہوتے ہی پاکستان میں یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا اور اس نے پہلی قسط کے دوسرے گانے ‘میں ارادہ’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پہلی قسط کا دوسرا گانا ‘میں ارادہ‘

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کا گانا ’شکوہ جواب شکوہ’ 10 اور دوسرا گانا ’میں ارادہ’ کو 11 اگست کو ریلیز کیا گیا۔

‘میں ارادہ’ کے ساتھ جہاں گلوکارہ ہانیہ اسلم نے طویل عرصے بعد واپسی کی وہیں اس گانے میں کئی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر موسیقی کے مداحوں کا تحفہ دیا۔

‘میں ارادہ’ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس میں ہانیہ عامر نے واپسی کی، وہیں اس میں رچل وکاس جی بھی نظر آئیں، ساتھ ہی اس گانے کے ذریعے نئی گلوکاروں نے بھی ڈیبیو کیا۔

’میں ارادہ’ میں صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر کی نئی گلوکارہ شموں بائی اور شمالی علاقہ جات کی گلوکار بہنوں آریانہ اور امرینا نے بھی کوک اسٹوڈیو ڈیبیو کیا۔

یہ تینوں فنکارائیں اس سے قبل کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر میں گاتی نظر آئی تھیں۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ کی طرح ‘میں ارادہ’ کی موسیقی اور انداز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں