میر پور ماتھیلو ۔ مسافر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ۔ 10 زخمی

12

مانیٹئرنگ ڈیسک گھوٹکی : (24 گھنٹے )

Coach Accident

میر پور ماتھیلو کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق  گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی کہ میرپورماتھیلو کے قریب حادثہ پیش آیا۔

جواب چھوڑیں