پاکستان ہمارا آئرن برادر ہے ۔ چینی وزیر خارجہ

Chines Foreign Minister
11

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Iron Brother

چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلواما حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اس نے تعمیری کردار ادا کیا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان اس بحران کو معاملات سلجھانے کے ایک موقع میں تبدیل کریں گے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت یہ صفحہ پلٹیں اور اپنے تعلقات میں بنیادی اور طویل مدتی بہتری لے کر آئیں۔

چین اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال پر وانگ یی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی لڑیں گے نہیں بلکہ مل کر ڈانس کریں گے ۔وانگ یی نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے اشاروں کا خیر مقدم بھی کیا

جواب چھوڑیں