یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے ؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو ؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

chief justice saqib nisar
20

مانیئٹرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Chief Justice

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تقرری سےمتعلق کیس میں پنجاب حکومت پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو ؟

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں؟

عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، سیکریٹری ٹو چیف منسٹری اور سیکریٹری صحت کو فوری طلب کرلیا۔

جواب چھوڑیں