تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

rainy-day rain drops
40

لاہور (24 گھنٹے)

Weather update

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

سوموار کے روز:

بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، بنوں، ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

منگل کے روز:

بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، سرگودھا، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار14، میرکھانی09، پٹن05، دروش03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، گلگت بلتستان: بگروٹ04، بونجی03، پنجاب: بھکر03، بلوچستان: ژوب میں02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد ،سبی 45،چھور، تربت، حیدرآباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں